ابنا: عباس عمران نے آج العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے گذشتہ ماہ تین سو انقلابیوں کو گرفتار کیا ہے اور انہیں جن جیلوں میں ڈالا گيا ہے ان کے حالات نہایت نامناسب ہیں۔عباس عمران نے کہا کہ حسن مشیمع، عبدالوہاب حسن، ناجی فتیل، اور ہشام الصباغ بدستور آل خلیفہ کی جیلوں میں قید و بند کی مصیبتیں جھیل رہے ہیں جس سے آل خلیفہ کے ہاتھوں انقلابیوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاری اور عوام کی سرکوبی کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی بربریت کے باوجود ملت بحرین اپنی تحریک جاری رکھے کي اور آل خلیفہ اصلاحات اور گفتگو کے بہانے ملت بحرین کی تحریک پر پرڈہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420337
بحرین میں انسانی حقوق مرکزکے سینئر رکن نے کہا ہےکہ گذشتہ ماہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے تین سو انقلابیوں کو گرفتار کیا ہے۔